چنتامنی:8 /نومبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)تعلقہ کوٹگل گرام کا کسان قرض کے بوجھ کو برداشت نہ کرتے ہوئے زہر پی کو خود کشی کرلی چنتامنی رورل پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق کوٹگل گرام کا کسان کے ۔رامپا(52)اپنے چار ایکڑ زمین پر ٹماٹر فصل ڈالنے کیلئے قرض لیا ہوا تھا ٹماٹر کا فصل نقصان ہوجانے سے کل رات اپنے کھیت میں زہر پی لیا آج علی صبح کسی نے کے۔رامپا کو ٹرپتے دیکھ کر فوراََ اُس کی اطلاع ان کے وارثین کو دی گئی فوراََ وارثین پہنچ کر کسان رامپا کو کولار کے جالپا اسپتال منتقل کئے وہاں اُسکی موت واقع ہوگئی اس سلسلے میں چنتامنی رورل پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے۔